11 فروری 2017 - 09:43
عراق میں امریکی طیاروں کی اسکول پر بمباری

امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے عراق کے شہر موصل میں ایک اسکول پر بمباری کی جس میں کم سے کم تین بچے جاں بحق اور دس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ عراقی ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اتحاد کے طیاروں نے اس سے پہلے بھی موصل کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے دوران متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے۔داعش کے خلاف قائم نام نہاد امریکی اتحاد نے دو جنوری کو جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں سن دوہزار چودہ سے اب تک کیے جانے والے حملوں میں ایک سو اٹھاسی عام شہریوں کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔دوسری جانب عراق اور شام میں سرکاری طور پر جاری ہونے والی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ امریکی اتحاد کے فضائی حملوں میں سیکڑوں عام شہری مارے جا چکے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ امریکی فوج کا بجٹ دنیا میں سب سے زیادہ اور امریکہ دنیا میں اسلحہ برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک شمار ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169